تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کی موبائل مارکیٹ سیل

کراچی: مقامی انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر قائد کی دوسری بڑی موبائل مارکیٹ کو سیل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی انتظامیہ نے شکایات موصول ہونے کے بعد سختی حسن پر واقع سرینا موبائل مارکیٹ کو سیل کیا۔

موبائل مارکیٹ سیل کرنے کے دوران پولیس کی مدد لی گئی، مارکیٹ کے مرکزی دروازے پر بندش کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں کرونا کی صورت حال کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بریفنگ دی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 11 ہزار 313 ٹیسٹ کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گیارہ ہزار 313 ٹیسٹوں میں سے 480 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی جن میں سے 367 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اب تک کرونا کے ایک لاکھ 46 ہزار 6331 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 631 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کروناکے4921 مریض زیر علاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں کروناکے245مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کرونا سے متاثر ہونے والے 28 مریض اس وقت وینٹی پر ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ دو روز قبلنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے نئے ہدایت نامے کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز کی نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافے کے بعد ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی دوسری لہر کے مہلک وار جاری، سندھ میں ریکارڈ‌ کیسز رپورٹ

گائیڈ لائن میں شادی ہالز مالکان کو ہدایت کی گئی تھی 500 افراد کی گنجائش والے شادی ہالز میں 250 افراد کو شرکت اور داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ پروگراموں میں تین فٹ کے سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -