بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ڈپلومیٹک انکلیو کے اردگرد دشمن خفیہ ایجنسیاں متحرک، سرکاری ملازمین کو اہم ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ سفارتی دفاتر  اورعمارتوں کے اردگرد دشمن خفیہ ایجنسیوں نے فون اور ایس ایس ایم انٹرسپٹ کرنے کے لیے سسٹم نصب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر کی حدود میں سرکاری ملازمین کی موبائل کالز اور ایس ایم ایس غیر محفوظ ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

نیشنل ٹیلی کام اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے انکشاف کیا کہ دشمن خفیہ ایجنسیوں نے ڈپلومیٹک انکلیو کے اردگرد ایسا سسٹم نصب کیا جس سےکالز اور دیگر معلومات انٹرسپٹ ہورہی ہیں۔

سرکاری امورکی انجام دہی روکنے کےلئے اداروں نےسرجوڑ لیے اور انکلیو کے ارد گرد دفاتر میں ڈیوٹی دینے والے سرکاری ملازمین کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین موبائل فون پرسرکاری امورکی معلومات دینے سے گریز کریں جبکہ سرکاری اور حساس کاموں کے لیے میسج پر بھی پیغام نہ بھیجا جائے۔

ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موبائل فون ڈیٹا تھری جی استعمال کریں اور سرکاری امور کے لیے لینڈ لائن نمبر ہی استعمال کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں