اشتہار

موبائل فون کی چارجنگ اور ڈیٹا جلد ختم ہونا ہیکنگ کی علامت تو نہیں!

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کی آئی ٹی کمپنی نے موبائل فون کی چارجنگ اور انٹرنیٹ ڈیٹا جلد ختم ہونے کی چونکا دینے والی وجہ بتا دی۔

موبائل فون کی چارجنگ کا جلد ختم ہوجانا یا انٹرنیٹ ڈیٹا کا وقت سے پہلے تمام ہوجانا صارفین کےلیے انتہائی پریشان کن بات ہے لیکن اس کی وجوہات اکثر صارفین کی سمجھ سے بالاتر ہوتی ہیں۔

اینٹی وائرس کیسپر اسکائی بنانے والی امریکی کمپنی نے صارفین کی اس مشکل کی بڑی وجہ بتا دی ہے، امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے موبائل فون کی بیٹری اور انٹرنیٹ ڈیٹا جلد ختم ہورہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا فون ہیک ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

امریکی کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اگر معمول سے زیادہ ڈیٹا صرف ہورہا ہے کہ اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کچھ ایپس ایسی ہوتی ہے جو استعمال کیے بغیر ہی انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کررہی ہوتی ہیں۔

امریکی کمپنی نے موبائل ہیکنگ سے متعلق دو نشانیاں بتائیں، کمپنی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگر ڈیٹا معمول سے زیادہ صرف ہورہا ہے تو مطلب آپ کا موبائل فون ہیک ہوگیا ہے جسے آپ کو فوراً چیک کروانا چاہیے اور دوسری نشانی موبائل فون کی بیٹری ہے جس کا جلد ختم ہونا بھی موبائل ہیکنگ کی طرف اشارہ ہے۔

کیسپر اسکائی بنانے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ ہیکر آپ کے فون میں تمام پروسسنگ پاور کا استعمال کر سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے فون کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور یہ بعض اوقات خود ری اسٹارٹ ہونے لگتا ہے یا پھر کام کرنا ہی چھوڑ دیتا ہے۔

امریکی کمپنیوں موبائل صارفین کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے موبائل پر نظر رکھیں اور چیک کرتے رہیں کہ آپ کا موبائل معمول سے ہٹ کر تو کام نہیں کر رہا۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ موبائل ایپلیکیشنز ایپل، یا گوگل کے پلے اسٹور سے ہی ڈاون لوڈ کریں کیونکہ وہاں پر زیادہ تر ایپس محفوظ ہوتی ہیں۔

اگر آپ کو نامعلوم ذرائع سے ای میل یا میسج موصول ہوں تو اس میں موجود کسی بھی لنک پر کلک مت کریں کیوں کہ اس میں بھی وائرس ہو سکتا ہے۔

بغیر وجہ کے موبائل وائی فائی اور بلیو ٹوتھ آن رکھنا ہیکر کو موبائل تک رسائی دینے کے مترادف ہے لہذا اس سے بھی اجتناب کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں