تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

موبائل فون نے پورا گھر جلا کر خاکستر کردیا

ایڈنبرا : اکثر لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنا موبائل فون کو رات کو چارجنگ پر لگا کر بے فکری سے سوجاتے ہیں حالانکہ ان کی بے دھیانی انہیں بہت بڑے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے۔

اس طرح رات بھر فون چارج کرنے کی عادت بہت زیادہ عام ہے اور اسے بے ضرر بھی سمجھا جاتا ہے مگر کیا واقعی اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے؟۔

اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ سے ایک انتہائی خوفناک خبر سامنے آئی ہے، اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ایک خاتون کی ایسی ہی غلطی نے پورا گھر جلا کر خاکستر کر ڈالا۔

یہ فون 40سالہ ڈونا سائمز نامی خاتون کا تھا، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ آدھی رات کو کچھ جلنے کی بدبو آنے پراس کی آنکھ کھل گئی اور اس نے دیکھا کہ گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا۔

اس عادت کا نقصان جان لیں / فائل فوٹو

خاتون کے مطابق یہ دھواں دوسرے کمرے سے نکل رہا تھا، جہاں اس نے اپنا فون چارجر پر لگا رکھا تھا، وہ دوڑ کر اس کمرے کی طرف گئی تو اس بستر کو آگ لگی ہوئی تھی، جس پر فون رکھا ہوا تھا۔

ڈونا سائمز نے ریسکیو ورکرز کو فون کیا اور خود بھی آگ بجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی اور ریسکیو ورکرز کے آنے تک بالائی منزل جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکی تھی۔

لاکھوں کے نقصان پر دل گرفتہ ڈونا سائمنز نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنا فون رات کو چارجر پر لگا کر ہر گز نہ سوئے۔

یاد رکھیں کہ فون کو مکمل چارج ہونے کے بعد بھی پوری رات کے لیے چارجر پر لگا رہنے دینا درحقیقت طویل المیعاد بنیادوں پر بیٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

جب ہمارا اسمارٹ فون سو فیصد چارج ہوجاتا ہے اور پھر بھی چارجر پر لگا رہے تو بیٹری پر اسٹریس بڑھ جاتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ وہ بہت زیادہ دباؤ کی زد میں آجاتی ہے جس کے نتیجے میں اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

تو جب بیٹری مکمل طور پر چارج ہوجائے تو اسے چارجر سے ہٹالیں، یہ ایسے ہی ہے، جیسے سخت ورزش کے بعد پٹھوں کو آرام پہنچایا جائے، خود تصور کریں کہ اگر آپ لگاتار کئی گھنٹوں تک ورزش کریں تو کیا حال ہوگا؟

بیٹریوں کو مکمل چارج ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی، درحقیقت زیادہ بہتر تو یہ ہے کہ انہیں مکمل طور پر چارج ہی نہ کریں جس کی وجہ بیٹری میں موجود ایک ہائی وولٹیج اسٹریس ہوتا ہے جو طویل المیعاد بنیادوں پر نقصان پہنچاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -