بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نوجوان کے جیب میں موبائل فون زور دار دھماکے سے پھٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں ٹراؤزر کے جیب میں رکھا موبائل فون زوردار دھماکے سے پھٹنے کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ نوجوان جے دیو یادو نے حسبِ معمول موبائل فون استعمال کرنے کے بعد اسے ٹراؤزر کے جیب میں رکھا اور کال آنے پر جیسے ہی جیب میں ہاتھ ڈالا تو وہ پھٹ گیا۔

جے دیو یادو کے بھائی سنجے کمار یادو نے بتایا کہ اہل خانہ اچانک دھماکے کی آواز سن کر چونک گئے تھے، جب جے دیو یادو کے کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ شدید زخمی حالت میں پڑا تھا، اس کے موبائل فون میں آگ لگی ہوئی تھی، بھائی کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج رہا۔

سنجے کمار یادو نے کہا کہ شکر ہے بھائی نے موبائل فون کان پر نہیں رکھا تھا ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔

ادھر، ناتھ نگر اسپتال کی انچارج ڈاکٹر انوپما سہائے نے کہا کہ ماضی میں بھی موبائل فون پھٹنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔

انہوں نے ضرورت نہ ہونے پر موبائل فون کے انٹرنیٹ کنکشن کو بند رکھنے کا مشورہ دیا کیونکہ اس سے کئی طرح کی شعاعیں خارج ہوتی ہیں جو خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون کو جسم سے دور رکھنا چاہیے اور اسے تکیے کے نیچے رکھ کر چارج کرنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

گزشتہ ماہ ریاست مدھیہ پردیش میں گھر میں موبائل فون پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔ بچے فون پر گیم کھیل رہے تھے اور جیسے ہی انہوں نے اسے چارجنگ کیلیے تو دھماکا ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں