اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے دفعہ 144 نافذ ہے ساتھ ہی راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، وفاقی حکومت کی تیاری مکمل ، اسلام آباد سیل

سی پی او نے بتایا کہ امن میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ نمٹنے کے لیے پولیس کے دستے تعینات ہے ، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شرپسندوں کی شناخت کی جائے گی اور امن میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر آج ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا، مظاہرین کو روکنے کے لیے جڑواں شہروں کی انتظامیہ متحرک ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

خیال رہے وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور خبردار کیا گیا تھا کہ کوئی ہیڈ آف اسٹیٹ پاکستان میں ہو تو احتجاج نہیں ہونا چاہیے، سیکیورٹی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو ہاتھ چڑھے گا نرمی کی توقع نہ رکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں