تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

موبائل فون کیوں ٹھیک نہیں کروایا؟ والدین بیٹی کو دیکھ کر ہوش کھو بیٹھے

موبائل فون ایک اور نوجوان لڑکی کی موت کی وجہ بن گیا، محض موبائل فون کی مرمت نہ کروانے پر دلبرداشتہ لڑکی نے موت کو گلے لگا لیا۔

یہ واقعہ بھارت کے منچریال ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا، 19 سالہ سائی سوما نامی نوجوان لڑکی کا موبائل فون کچھ دن قبل خراب ہوگیا تھا جس کی مرمت کیلئے اس نے اپنے گھر والوں سے ضد کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائی سوما کو موبائل فون استعمال کرنے کی عادت بری طرح پڑچکی تھی اور مرمت کے چار دن بعد ہی اس کا فون دوبارہ خراب ہو گیا تھا۔

mobile

لڑکی کی غریب والدہ نے مزدوری کی رقم ملنے کے بعد اس کا فون درست کروانے کا وعدہ بھی کیا تاہم وہ کسی سے قرض لے کر فون مرمت کروانے کا مطالبہ کررہی تھی جس پر اس کی والدہ نے اسے کافی ڈانٹا۔

والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے غصے اور مایوسی کے عالم میں موت کو گلے لگا لیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے والدین مزدوری پر گئے ہوئے تھے کہ شام میں واپس آکر دیکھا کہ ان کی جوان بیٹی کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی جسے دیکھ کر غریب والدین غم کے عالم میں اپنے ہوش کھو بیٹھے۔

Comments

- Advertisement -