اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

موبائل فون شاپ مالک کی فائرنگ سے گاہک جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: باوا چک میں موبائل فون شاپ کے مالک کی فائرنگ سے دکان میں آنے والا گاہک جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ موبائل فون شاپ میں گاہک آیا تھا جس سے تلخ کلامی کے بعد ملزم بابر نے فائرنگ کی، موبائل فون شاپ کے مالک کی فائرنگ سے نوجوان گاہک کی موت واقع ہوئی جبکہ جوس فروش شہباز بھی زخمی ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے دکاندار بابر سمیت 2 افراد کو حراست میں لےلیا ہے، جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ وکیل خان کے نام سے ہوئی۔

- Advertisement -

کراچی: موبائل کی دکان پر ڈکیتی، ملزم ماڈل نمبر پسند کرکے موبائل فون اٹھاتا رہا

 

اس سے قبل پنجاب کے شہر ڈسکہ میں چوری کا انوکھا واقعہ بھی پیش آچکا ہے جہاں ایک چور خلا باز جیسے لباس میں دکان میں داخل ہوا اور 16 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون سمیت قیمتی اشیا لے اڑا۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے جب چور کی شناخت کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس میں خود کو سفید شاپنگ بیگز سے ڈھانک کر خلا باز جیسے لباس کے روپ میں نظر آیا تھا۔

یہ انوکھا چور چھت کے راستے دکان میں داخل ہوا اور صفایا کر کے فرار ہو گیا تھا، دکان مالک نے متعلقہ تھانے میں چوری کی اس واردات کی رپورٹ درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے چور کی تلاش شروع کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں