پیر, اپریل 14, 2025
اشتہار

کراچی : کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کیماڑی پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرکے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان نوراللہ اور محمد ہاشم گرفتار کرلیا، اسمگلنگ میں استعمال گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں  ملوث ملزمان نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے، 40 نان پی ٹی اے آئی فون چلانے والی ڈیوائسز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ اسمگل شدہ فونز میں 109آئی فون اور 509اینڈرائڈ فونز شامل ہیں ،
ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کراچی پہنچائے جانے والے موبائل فون بلوچستان کے راستے اسمگل کیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں