ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

30 ہزار کا موبائل فون ’’پونے چار لاکھ‘‘ کا پڑ گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

انسان کا غصہ کبھی کبھار بڑے نقصان کا باعث بن جاتا ہے جیسا کہ ایک شخص کو 400 درہم (تقریباً 30 ہزار پاکستانی) مالیت کا موبائل فون پونے چار لاکھ کا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے دبئی کے معروف تجارتی مرکز سے موبائل فون 400 درہم (لگ بھگ پاکستانی 30 ہزار روپے) مالیت کا خریدا تھا تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس اسی دکان پر گیا اور دعویٰ کیا کہ اس کا خریدا گیا موبائل فون خراب ہے اس لیے اسے واپس کرکے اسے پوری رقم واپس کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل شاپ کے سیلز مین نے گاہک کو سمجھانے کی کوشش کی کہ موبائل فون کو متعلقہ کمپنی کے ماہر سے معائنہ کرایا جائے تاکہ خرابی کی نوعیت پتہ چل سکے تاہم گاہک نے اس کی ایک نہ سنی۔

- Advertisement -

گاہک اپنی رقم کی واپسی پر مسلسل اصرار کرتا رہا اور اسی دوران اس نے مشتعل ہوکر سیلزمین سے بدکلامی کرنے کے ساتھ اسے دھکا دیا اور وہاں کاؤنٹر پر رکھے لیپ ٹاپ بھی گرا دیے۔

ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس شاپنگ سینٹر پہنچ گئے جس کے بعد عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد گاہک کو توڑ پھوڑ کرنے پر 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں