بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کےاستعمال پرپابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کی جانب سےنوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز میں موبائل اورسوشل میڈیاکا استعمال نہیں کیاجائےگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے 16 سال سےکم عمر کے طالبعلم تعلیمی اداروں کی حدودمیں موبائل نہیں لاسکتے جب کہ موبائل لانےوالوں کیخلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں