منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

پاکستانیوں نے کتنے کروڑ ڈالر موبائل فونز پر خرچ کیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل فونز کی درآمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 میں موبائل فونز کی درآمد میں 29 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جولائی 2024 کے مقابلے میں اگست 2024 میں موبائل فونز کی درآمد میں 23 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں موبائل فونز کی درآمد پر پاکستانیوں نے 7 کروڑ 94 لاکھ ڈالر خرچ کیے، جولائی 2024 میں موبائل فونز کی درآمد پر 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ 14 کروڑ 38 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جبکہ رواں مالی سال 2 ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے موبائل فونز درآمد ہوئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران ایک ارب 89 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں