تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعیں انسانی صحت کے لیے مضر ہیں، ماہرین

کیلی فورنیا: طبی ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ  موبائل فون سے خارج ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی شعاعیں صحت کے لیے مضر ہیں جس کے باعث بچوں اور نوجوانوں میں منفی اثرات پیدا ہورہے ہیں۔

امریکا میں ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں شعبہ صحت نے موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعوں کے حوالے سے صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موبائل فون بلا ضرورت استعمال کرنے سے گریز کریں۔

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق موبائل فون میں لگائی جانے والی سم کو فریکوئنسی کے ذریعے سگنل حاصل کرتا ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہے اور اس سے طبی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: باتھ روم میں موبائل استعمال کرنے والے صارفین کو ماہرین نے خبردار کردیا

کیلی فورنیا کے شعبہ صحت کے ڈائریکٹر کیرن سمتھ کا کہنا ہے کہ ’موبائل فون سے خارج ہونے والی شعاعوں سے نوجوانوں اور بچوں کی صحت متاثر ہوتی ہے لہذا فون کو زیادہ دیر تک جیب میں نہ رکھا جائے اور سوتے وقت اسے بستر سے دور رکھا جائے‘۔

اُن کا کہنا ہے کہ ’ریڈیو فریکوئنسی سے متاثر ہونے والے بچوں کی نشوونما کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ پیچھے رہ جاتے ہیں اور اُن میں منفی رجحان تیزی سے بڑھتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اب اسمارٹ موبائل فون پسینے کی ذرات سے کھلا کریں گے

ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ خصوصا رات کے وقت بچوں کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں اور اسے بند کردیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہے جبکہ  امریکا میں 95 فیصد افراد موبائل استعمال کرتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -