اسلام آباد: وزرات داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بند نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہےاور ساتھ ہی جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ اسلام آباد میں نو محرم کے جلوس کے دوران موبائل سروس بند نہیں ہوگی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ جلوس کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ انتظامیہ نے9محرم کو دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرموبائل فون سروس بند رکھنےکی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت سے صوبہ سندھ،پنجاب،خیبرپختونخواہ سمیت بلوچستان،گلگت اور فاٹا کی انتظامیہ کی جانب سےنو اور دس محرم کو سیکورٹی خدشات کے باعث موبائل سروس بندکرنےکی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاوراورکوئٹہ سمیت کئی شہروں میں نو اور دس محرم الحرام کے دن ڈبل سواری پرپہلےہی پابندی عائدہے۔