جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

محرم الحرام کا آغاز ، موبائل سروس بند کرنے سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختونخواہ کے حساس اضلاع میں 10،9محرم کو موبائل سروس بند کرنے کی سفارشات ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں محرام الحرام کے سلسلے میں صوبے کے 8 اضلاع انتہائی حساس قرار دے دیئے گئے، سینٹرل پولیس آفس نے بتایا کہ حساس اضلاع میں 10،9محرم کو موبائل سروس بند کرنے کی سفارشات ارسال کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ، ہنگو، ڈی آئی خان، اورکزئی ، لکی مروت اور کرم حساس اضلاع میں شامل ہیں ، محرم الحرام میں پولیس کو سیکیورٹی اداروں کی مکمل معاونت ہوگی۔

- Advertisement -

گذشتہ روز ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا تھا، یکم محرم الحرام1445 ہجری 20 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی بروز ہفتہ کو ہوگا۔

واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں