جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس، موبائل فون سروس معطل ہونا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج دوپہر 12 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جلوس کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل ہوناشروع ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے 17 ہزار 947 افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق محرم کے دوران 1 ہزار 49 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 4 ہزار 664 مجالس ہوں گی، مجالس پر 4 ہزار 392 جبکہ جلوسوں پر 11 ہزار 628 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

کراچی پولیس ترجمان کے مطابق انتہائی حساس مقامات پر 1 ہزار 927 افسران اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق محرم کی ڈیوٹی کیلیے ٹریفک پولیس کے 987 افسران اور جوان موجود رہیں گے۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 9اور10محرم الحرام کو پیپلز بس سروس جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ ملیرہالٹ سے سپرہائی وے جانے والی بس سروس جاری رہے گی۔

کراچی میں محرم کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات جاری ہیں، جلوس کے روٹس پر موجود تمام گلیوں، گزرگاہوں،روڈ کو سیل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام متعلقہ گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا جارہا ہے، سولجر بازار،ایم اے جناح روڈ، صدر، ریگل چوک کو سیل کردیا گیا۔

10 محرم تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

اس کے علاوہ تبت سینٹر، جامع کلاتھ مارکیٹ، لائٹ ہاؤس کی گلیوں کو سیل کردیا گیا، بولٹن مارکیٹ اورکھارادر کے مقامات پرگلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے، مرکزی جلوس کے روٹ پر بیشتر راستے3روز تک بند رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں