اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

صارفین کیلئے اہم خبر: موبائل سروس بند کرنے کے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب کے 11 اضلاع میں موبائل سروس بند کر نے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل سروس بند کر نے کے احکامات جاری کردیئے گئے، صوبے کے 11 اضلاع میں موبائل سروس بند کر نے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس فوری طور پر بند کی جارہی ہے ، اضلاع میں گجرات، حافظ آباد ، مندی بہاؤ الدین ، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، سیالکوٹ، جہلم ،راولپنڈی، ڈی جی خان اور بھکر شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ موبائل سروس آج رات تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

گذشتہ روز ترجمان وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر کسی شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کسی بھی شہر یا علاقے میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں چلانے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ملک بھر بالخصوص پنجاب میں حکومت کے کریک ڈاؤن، بس اڈوں اور مسافر بسوں کی بندش، اسلام آباد جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگائے جانے کے باعث عوام میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے حوالے سے بھی خدشات پائے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں