منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں 9، 10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کے روز وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی اداروں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 9، 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کو ارسال کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک بند کی جائے گی، سروس سیکٹر جی 6، جی7، جی8، جی9 میں معطل رہے گی جبکہ ایف 6، ایف 7 ایف 10، آئی 10 کے رہائشیوں کو بھی موبائل سروس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے روز موبائل فون سروس معطل رہےگی جبکہ صبائی وزارت داخلہ کی جانب سےتین دن تک ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں