بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

15 اکتوبر سے کن افراد کی سمیں بند ہونے جارہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے چند ماہ قبل نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا تاہم اب 15 اکتوبر سے پھر سمیں بلاک کی جائیں گی جس کا اعلان پی ٹی آے نے کردیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ 15 اکتوبر سے فوت شدہ افراد کی سمیں بلاک کی جارہی ہیں۔

فوت شدہ شخص کے صرف خاندان کے افراد ہی سم اپنے شناختی کارڈ پر منتقل کرواسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سموں کو اپنے نام پر منتقل کرنے کے لیے متعلقہ آپریٹر کی فرنچائز، سروس سینٹر پر درج ذیل دستاویزات پیش کریں۔

1۔ فوت شدہ شخص سے تعلق کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

2۔ اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی درکار ہوگا۔

3۔ اصل سم یا پولیس رپورٹ (گمشدگی کی صورت میں دکھانا ہوگا۔)

4۔ سم کے استعمال کا ثبوت (آخری ریچارج یا کال ہسٹری وغیرہ)

پی ٹی اے کی جانب سے ہر کیٹیگری کے مقابل سم بلاک کرنے کا الرٹ ایس ایم ایس سموں پر پہلے ہی بھیجا جاچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں