تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

موبائل چوری کی انوکھی واردات، متاثرہ شخص بینک کا ہزاروں‌ ڈالرز کا مقروض ہوگیا

ماسکو: روس میں فون چوری کرنے والے نامعلوم شخص نے بینک سے بھاری قرضہ حاصل کر کے مالک کو پھنسا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس میں ولادیمیر وولوکووک نامی شخص کا اسمارٹ فون چوری ہوا جس کے بعد چور نے اُس میں موجود بینک ایپلیکیشن لاگ ان ہونے کا فائدہ اٹھایا۔

چور نے موقع غنیمت جان کر بیس ہزار ڈالرز قرض لینے کی درخواست بینک کو دی جس پر بینک نے اُسے یہ پیسے دے دیے۔نامعلوم شخص پیسے لے کر چلتا بنا، مالک کو اُس وقت دھچکا پہنچا جب بینک سے اُس کے پاس قسط لینے افسران پہنچے۔

ولادیمیر نے بتایا کہ اُس کا فون چوری ہوا ہے اور اُس نے کسی بھی قسم کا قرضہ حاصل نہیں کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ بینک قرض کی درخواست منسوخ نہیں کررہا۔

انہوں نے ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ وہ فون چوری ہونے کی اطلاع پولیس کو نہ دے سکے جس کی وجہ سے انہیں اتنے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

روس کے نجی ریڈیو چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ولادیمیر کا کہنا تھا کہ ’چند وجوہات کی وجہ سے میں موبائل میں موجود ایپلیکشن کا پاس ورڈ تبدیل نہیں کرسکا تھا کیونکہ چوبیس گھنٹے انٹرنیٹ کے بغیر گزرے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دوست نے فون کر کے موبائل ملنے کی اطلاع بھی دی جس کے بعد میں مطمئن ہوگیا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ چوروں کے ساتھ ملا ہوا تھا اور تینوں نے مل کر بینک سے ملنے والے قرضے کی رقم آپس میں تقسیم کی۔

ولادیمیر کا کہنا تھا کہ ’اُن لوگوں نے الیکٹرانک دستخط کی مدد سے بینک کو قرض کی درخواست دی جبکہ پہلے سے اکاؤنٹ میں موجود 1900 ڈالرز بھی نکال لیے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مسئلہ اکاؤنٹ میں موجود پیسوں کے کھونے کا نہیں مگر جو قرض میں نے نہیں لیا بینک وہ ادا کرنے کا بول رہا ہے، مجھے پانچ سال تک یہ رقم سود کے ساتھ ادا کرنا ہوگی‘۔

دوسری جانب بینک نے مؤقف اختیار کیا کہ ولادیمیر کو چوبیس گھنٹے سے پہلے بینک رابطہ کرنا تھا مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا، قرض کی رقم اب انہیں ہی ادا کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -