جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

موبائل چور سمجھ کر نوجوان کا بہیمانہ قتل، تین ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت میں ایک نوجوان کو موبائل چور سمجھ کر مار مار کر لہولہان کردیا گیا، پولیس نے قتل کے الزام میں3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے ورلی علاقہ میں ایک25 سالہ جوان کو موبائل چور سمجھ کر لوگوں نے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سنسنی خیز واقعہ گزشتہ صبح چار سے چھ بجے کے درمیان پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ایک 25 سالہ نوجوان کو ایک کنسٹرکشن سائٹ پر دیکھا گیا تو اس کو پکڑ لیا گیا اور ایک درخت سے باندھ کر لاٹھی اور لوہے کی سلاخوں سے اس پر بے پناہ تشدد کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں قریبی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور زخمی حالت میں نوجوان کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن علاج سے قبل ہی ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

علاقہ پولیس نے قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں