اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لاہور: موچی گیٹ سانحہ: سی ٹی ڈی نے مزید نوملزمان کوگرفتارکرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : موچی گیٹ میں مکان گرنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے مزید نو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں بارودی مواد پھٹنے سے دومنزلہ مکان زمین بوس ہوگیا تھا، جس سے ملحقہ دو گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں تھیں۔

اس دوران ملبے سے 11 ناکارہ دستی بم برآمد ہوئے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے مزید کارروائی کرتے ہوئے نو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی زیرحراست ملزمان نے اہم انکشافات کئے، ملزمان انیس سو نوے کی دہائی میں فرقہ واریت کے واقعے میں سہولت کار تھے۔

منہدم ہونے والی عمارت میں بتیس دستی بموں کو دبا کر رکھا گیا تھا، درجہ حرارت بڑھ جانے کی وجہ سے یہ بم پھٹ گئے تھے۔ جس سے چار مکانوں کی چھتیں گرگئی تھیں۔

مزید پڑھیں : لاہور : دومنزلہ مکان دھماکے سے زمین بوس، ملبےسے 11دستی بم برآمد

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور سولہ زخمی ہوئے، اندرون لاہور کی تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو 1122 کوریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا 11 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد علی افضال نامی 22 سالہ لڑکے کی لاش نکال لی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں