اشتہار

برفباری سے قبل ’’مری‘‘ میں فرضی ہنگامی مشقیں

اشتہار

حیرت انگیز

دو سال قبل پیش آنے والے سانحہ مری جیسے واقعات سے بچنے کے لیے مری میں موسم سرما کی برفباری سے قبل فرضی ہنگامی مشقیں کی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اور ریسکیو سمیت دیگر اداروں کی جانب سے مری میں موسم سرما کی برفباری سے قبل فرضی ہنگامی مشقیں کی ہیں جس کا مقصد دو سال قبل ہونے والے سانحہ مری جیسے واقعات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدام ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ فرضی ہنگامی مشقوں میں برفباری کے دوران سیاحوں کو ٹریس کرنا اور ان تک پہنچنے کی مشقیں کی گئیں جب کہ پیشگی اقدامات کے لیے اضافی مشینری مری پہنچا دی گئی ہے۔

- Advertisement -

اے ڈی سی کے مطابق مری، گلیات، کلڈنہ سمیت 13 مقامات پر سیاحوں کیلیے سہولت مرکز قائم کر دیے گئے ہیں جب کہ برفباری کے دوران مشکلات میں پھنسے سیاحوں کو بچانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سہولت مراکز پر کھانا، پانی، ابتدائی طبی امداد اور ہیٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے جب کہ سیاحوں کی رہنمائی کے لیے سوشل میڈیا پیجز پر بھی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

اے ڈی سی مری نے بتایا کہ برفباری کے دوران کنٹرول روام قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ لگ بھگ دو سال قبل مری میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث سینکڑوں سیاح وہاں پھنس گئے تھے جب کہ 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے ایک ہی خاندان کے کئی افراد بھی شامل تھے۔

مری: برفباری میں پھنسے ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 22 سیاح جاں بحق -  Pakistan - Dawn News

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں