تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستانی اداکارہ رشتہ ازدواج میں‌ منسلک، دوست کی تصدیق

دبئی: پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور معروف ماڈل و میزبان علیزے گبول ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو ازدواجی بندھن میں بندھنے کی خبر سنائی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں کوئی انگوٹھی پہنا رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نئی شروعات پر اللہ کا شکر ادا بھی کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شادی کا واضح اعلان تو نہیں کیا مگر اطلاعات ہیں کہ وہ دبئی میں ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔

اداکارہ کی دوست شانزے شیخ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے علیزے کی انگوٹھی پہننے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمد اللہ میری دوست اب شادی شدہ ہے‘۔

خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اس سے قبل اسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام اداکارہ نے میرال رکھا۔

اداکارہ نے گھریلو تنازعات اور ذہن نہ ملنے پر راہیں جد کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے وہ اپنی بیٹی کو لے کر علیحدہ ہوگئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -