راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ اٹھائیس اکتوبر تک ملتوی کر دی.
تفصیلات کے مطابق بلیک اینڈ وائیٹ اسٹائلش ڈریس پہنے اور کالا چشمہ لگائے ماڈل ایان علی گارڈز کے جھرمٹ میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت پہنچیں، ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی ان کے ساتھ تھے ۔
ماڈل ایان علی کی کیس سے بریت کی درخواست سماعت کے لئے منظور ہوگئی اور کسٹم عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
ایان علی نے درخواست میں کہا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے، پیسے ان کے اپنے تھے، ایئرپورٹ پر بھائی کو دینا تھے۔
جس کے بعد ایان علی پر ایک بار پھر فرد جرئم عائد کرنے کی کارروائی 28اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی.