اسلام آباد : ملک بھر میں373ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر188مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، 02مجرمان کو عمرقید کی سزا سنائی گئی، عدالتوں نے254 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔
تفصیلات کے مطابق سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کیلئے پاکستان کے ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
اس سلسلے میں373ماڈل عدالتوں نے آج کے دن مجموعی طور پر188 مقدمات نمٹا دیئے۔ تمام عدالتوں نے254 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔
ذرائع کے مطابق 167ماڈل کورٹسں نے قتل اورمنشیات کے57مقدمات کے فیصلے کیے۔ مقدمات کی سماعتوں کے دوران تمام عدالتوں نےکل254گواہان کےبیانات قلمبند کیے۔
ماڈل عدالتوں نے2مجرمان کو عمر قید کی سزا سنائی، دیگر نو مجرمان کو دو سال قید اور1038010 روپے جرمانہ کیا گیا،96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے117 دیوانی، فیملی، رینٹ اپیلوں کے فیصلے کیے۔
ایک سو دس ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے14مقدمات کے فیصلے کر دیئے،51گواہان کے بیانات قلمبند کرکے ایک مجرم کو500روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔