اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ماڈل کورٹس میں تیزترین سماعتیں جاری، مجرمان کو پھانسی وعمرقید کی سزائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں465ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر1103مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، ایک مجرم کو پھانسی جبکہ11 کو عمرقید کی سزا سنائی گئی، عدالتوں نے گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھرکی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعتیں جاری ہیں، بدھ کو ملک بھر میں قائم465ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر1103 مقدمات کے فیصلے سنائے، جبکہ182ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے213مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

عدالتوں نے ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ11کو عمر قید کی سزائیں سنائیں، فیصلوں کے مطابق مجموعی طور پر41مجرمان کو58سال قید،5629950 روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

اس کے علاوہ125سول ایپلٹ کورٹس نے400دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں کے فیصلے کیے،158ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے490مقدمات کے فیصلے کردیے جس میں مجموعی طور پر134مجرمان کو94سال قید اور3369984روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں