اسلام آباد : ملک بھر میں373ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر207مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ05 کو عمرقید کی سزا سنائی گئی، عدالتوں نے409گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو ملک بھر میں قائم 373ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر207 مقدمات کے فیصلے کیے۔167ماڈل کورٹس نےقتل کے39 جبکہ منشیات کے62مقدمات کا فیصلہ سنایا۔
تمام عدالتوں نے مجموعی طور پر کُل409گواہان کے بیانات قلمبند کیے، تمام ثبوتوں اور گواہان کی شہادت پر ایک مجرم کو سزائےموت اور5کو عمرقید کی سزائیں سنائی گئیں۔
اس کے علاوہ دیگر16 مجرمان کو کل33سال1ماہ25دن قید اور2025500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے42دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں کے فیصلے کیے۔
مزید پڑھیں: ماڈل کورٹس کی کارکردگی جاری، چیف جسٹس نے چار عدالتوں کی کارروائی آن لائن ملاحظہ کی
ایک سو دس ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے64مقدمات کے فیصلے دیئے، تمام عدالتوں نے163گواہان کے بیانات قلمبند کیے، مجموعی طورپر11مجرمان کو9سال قید،15دن قید ک یسزا سناتے ہوئے133000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔