منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

روسی صدر پر تنقید کرنے والی ماڈل کا بیدردی سے قتل

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو نفسیاتی مریض کہنے والی ماڈل گرل گریٹا ویڈلر کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے بیدردی سے قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی ماڈل گرل گریٹا ویڈلر جو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو کھلے عام نفسیاتی مریض کہنے پر شہ سرخیوں میں آئی تھی بھیانک انجام سے دوچار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گریٹا ویڈلر کو اس کے سابق بوائے فرینڈ دیمتری کورووین نے بیدردی سے قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں بھر کر بوٹ میں چھوڑ دی۔

تاہم گریٹا ویڈلر کی موت کا سبب روسی صدر پر تنقید کرنا نہیں بلکہ سابق بوائے فرینڈ سے ذاتی تنازع تھا۔

رپورٹ کے مطابق 23 سالہ گریٹا کا سابق بوائے فرینڈ اس کا ہم عمر دیمتری کورووین تھا ، جو اپنی گرل فرینڈ کا بے دردی سے قتل کرکے اس کی لاش کو سوٹ کیس میں بھر کر گاڑی کے بوٹ میں رکھ کر گھومتا رہا ۔

اب کورووین نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے گریٹا کو 300 میل کا فاصلہ طے کر کے لیپیٹسک نامی جگہ پہنچایا تھا ، جہاں اس نے گریٹا کی لاش کو سوٹ کیس میں بھر کر کار کے بوٹ میں چھوڑ دیا تھا۔ اس نے بتایا کہ پیسوں کے تنازع کی وجہ سے گریٹا کا قتل کیا تھا ، اس کے سیاسی نظریات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

کورووین نے گریٹا کی موت کے بعد اس کے سوشل میڈیا پیج کو مسلسل مینٹین رکھا، تاکہ کسی کو اس کی موت یا گمشدگی کا شبہ نہ ہو۔ یہ اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ اس کے یوکرائنی بلاگر دوست میں سے ایک کو شک نہیں ہوا ۔ اس نے روسی دوست کو اس بارے میں آگاہ کیا تو گریٹا کی تلاش شروع ہو گئی۔ بالآخر اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

واضح رہے کہ گریٹا نے ایک سال پہلے پیوٹن کے بارے میں آن لائن لکھا تھا کہ وہ ایک سائیکوپیتھ یا سوشیوپیتھ یعنی نفسیاتی مریض ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں