معروف پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہوں۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ متھیرا نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
متھیرا نے کہا کہ اگر میں اوور ویٹ ہوں تب بھی خوبصورت ہوں اور دبلی پتلی ہوں تب بھی اچھی ہوں۔
انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا وزن 92 کلو گرام تھا جسے کم کرکے 72 کلو گرام کیا ہے، اگر زندگی میں ڈسپلن لائیں تو وزن بھی کم ہوسکتا ہے۔
متھیرا نے کہا کہ وزن کم کرنے کے لیے انجیکشن لگوانا یا دیگر ادویات کا استعمال ضروری نہیں ہے۔
ماڈل نے کہا کہ میں تین بچوں کی والدہ ہوں، جم نہیں جاتی لیکن وزن کم کرنے کے لیے دوسری ورزش کرلیتی ہوں، آج تک سلمنگ ڈرپس اور انسولین انجیکشن نہیں لگوائے۔
ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا میں سلمان خان کی مداح ہوں جب ممبئی میں ہوتی تھی تو اپنے سارے دوستوں کو کہا تھا کہ سلمان خان کہیں بھی نظر آئیں تو مجھے بتائیں میں وہاں پہنچ جاؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے دوست نے بتایا کہ سلمان خان آئے ہوئے ہیں میں وہاں پہنچی اور جاکر رک گئی اور دوست کو کہا کہ نہیں میں سیلفی نہیں لے سکتی پھر دوست نے کہا کہ کیا وہ آکر کہیں گے کہ سیلفی لینی ہے۔