خار طوم: دنیا کی سیاہ رنگ والی خاتون عرصہ دراز سے امریکا میں مقیم ہیں مگر وہ خود کو سوڈانی کہلوانا اعزاز سمجھتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیا کم گیٹ وک نامی 27 سالہ ماڈل کا آبائی ملک جنوبی سوڈان سے ہے البتہ اُن کے والدین ہجرت کر کے ایتھوپیا منتقل ہوگئے تھے جس کے بعد گیٹ کی پیدائش ہوئی۔
بعد ازاں نیا کم کے والدین ایتھوپیا سے کینیا منتقل ہوئے اور مہاجرین کیمپ میں زندگی بسر کی۔
رپورٹ کے مطابق نیا کم جب چودہ برس کی ہوئیں تو اُن کا خاندان امریکا منتقل ہوا اور نیویارک شہر کو اپنا مسکن بنایا۔
نیا کم نے امریکا میں ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اسی دوران انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز بھی کیا۔
نیا کم کو دنیا کی سیاہ ترین رنگ والی خوبصورت حسینہ کا اعزاز بھی دیا گیا۔
امریکا میں سکونت اختیار کرنے اور اپنا کیریئر وہی سے بنانے والی ماڈل آج تک اپنے آبائی ملک نہیں گئیں مگر وہ خود کو سوڈانی کہلوانے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔
نیاکم کے مداح اُن کے گہرے رنگت کی وجہ سے انہیں ’اندھیرے کی ملکہ‘ Queen of Darkness قرار دیتے ہیں۔