پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عدالت آنے والے دو ملزمان ہتھکڑی سمیت ڈرامائی انداز میں فرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ملزمان کو پیشی پر عدالت لانے اور لے جانے والے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی، دو ملزمان باری باری ہتھکڑی سمیت فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سمن آباد انویسٹی گیشن پولیس چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان نوریز اور ذوالفقار کو ماڈل ٹاؤن کچہری لے جایا جارہی تھی۔

اس موقع پر ایک ملزم نوریز نے پولیس اہلکاروں کو چکمہ دیا اور ہاتھ چھڑا کر ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا، ملزم کو پکڑنے کیلئے پولیس اہلکار نے اس کا تعاقب کیا اور کچھ دور جاکر اسے دوبارہ پکڑلیا۔

پولیس اہلکار ملزم نوریز کو پکڑ کر وآپس آیا ہی تھا کہ اسی دوران دوسرا ملزم ذوالفقار بھی ہتھکڑی سمیت بھاگ گیا جسے بعد ازاں پکڑ کر واپس لایا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، اس سلسلے میں تھانہ سمن آباد کے انسپکٹر کی مدعیت میں مذکورہ دونوں اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے ملزمان کو عدالت لے جانے میں غفلت اور لاپرواہی برتی گئی۔ جن کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی،

جن اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں اے ایس آئی اصغرعلی اور کانسٹیبل عبدالمجید شامل ہیں، مذکورہ اہلکاروں کو معطل کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں