تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مصنوعی ذہانت سے آراستہ جدید روسی طیارہ

ماسکو: روسی لڑاکا طیارے ‘MiG35’ میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام کو نصب کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی جیٹ طیارہ ساز کمپنی ‘میگ کارپوریشن’ نے اعصابی نیٹ ورکس سے آراستہ خصوصی اور جدید شناخت کا نظام میگ سیریز طیاروں کے لیے متعاف کرایا ہے۔

میگ کارپوریشن نے یہ سسٹم تیار کیا ہے کہ جس میں طیارے کی لینڈنگ کے دوران خودکار ٹیکسی لگانے کا نظام اور اعصابی نیٹ ورک پر مبنی اسمارٹ نشانے کی شناخت کا نظام شامل ہے جس کے تحت ‘فریگمنٹ’ کی مدد سے ہدف کو شناخت کرکے نشانہ بنانے میں معاونت ملے گی۔

مصنوعی ذہانت کے عناصر والا نظام میگ 35 میں پہلے سے ہی لگایا جا چکا ہے۔

طیارہ ساز کمپنی نے اپنی پریس سروس میں کہا ہے کہ انتہائی جدید شناخت کا نظام میگ سیریز کے طیاروں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور خاص طور پر اسے MiG35 فائٹر جیٹ کے استعمال میں لایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ روس میں MiG35 جنریشن 4 ++ ملٹروول جنگی جہاز، مگ 29 کے / کے یو بی اور مگ 29 ایم / ایم 2 لڑاکا طیاروں کو مزید جدید بنا کر تیار کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -