جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

جدید سفری سہولت، صرف 76 منٹ میں ریاض سے جدہ کا سفر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: جہاز سے بھی تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرنے والی ورجن ہائپرلوپ ٹیکنالوجی اب خلیجی ممالک کو آپس میں ملائے گی جس سے متعلق تفصیلات جلد منظر عام پر آنے کی امید ہے۔

ورجن ہائپرلوپ کی رفتاری اتنی تیز ہوگی کہ ریاض سے جدہ کا سفر صرف 76 منٹ میں طے ہوگا۔ یہ ٹیکنالوجی جدہ، مکہ مکرمہ، ریاض، کویت، ابوظہبی، دبئی اور مسقط کے درمیان تیز ترین سفری روابط کی گرہ باندھے گی۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات جلد منظر عام پر آنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

hyperloop technology

- Advertisement -

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگلے ہفتے سعودی عرب میں بگ 5 سعودی شو ہونے جارہا ہے جس میں ممکنہ طور پر ہائپرلوپ ٹیکنالوجی کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔

ٹیکنالوجی کے لیے کام کرنے والی اریبیئن گولف کمپنی کے نائب صدر کولن رائس ہائپرلوپ کے حوالے سے بگ 5 سعودی شو میں معلومات شیئر کریں گے۔ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ اس کی رفتار کتنی اور سفر کا دورانیہ کتنا ہوگا۔

ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ ہائپرلوپ کی رفتار متوقع طور پر 1250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ البتہ کولن رائس نے اپنے ماضی میں دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ یہ سعودی عرب کو جدید ٹیکنالوجی میں بڑی مدد فراہم کرے گا، راستے سمٹ جائیں گے، سیاحت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع بھی سامنے آئیں گے۔

ہائپرلوپ ٹیکنالوجی میں اپنی خدمات انجام دینے کے لیے 21 سعودی نوجوانوں نے امریکا میں اپنی تربیت مکمل کرلی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں سعودی عرب کی وزارت نقل و حمل نے ورجن ہائپر لوپ کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے، اس حوالے سے اب جلد اہم پیشرفت کی امید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں