منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کی تیاری، دوا ساز کمپنی نے خوش خبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا ویکسین تیار کرنے والی برطانوی کمپنی موڈرنا نے اومی کرون کے خلاف بوسٹر خوراک چند ہفتوں میں تیار کرنے کا عندیہ دے دیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیفن بینسل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ موڈرنا کو اومی کرون ویئریئنٹ کے خلاف بوسٹر ڈوز بنانے میں کوئی مسائل یا پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم آئندہ چند ہفتوں میں اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز تیار کرنا شروع کردیں گے، جو نئے ویریئنٹ کے خلاف مؤثر اور مفید ہوگی۔

- Advertisement -

موڈرنا پُرامید ہے کہ وہ آئندہ برس کے آغاز پر بوسٹر ڈورز کے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کردے گا اور یہ ویکسین تیزی سے پھیلنے والے اومی کرون کا زور توڑ دے گی۔

بینسل کا کہنا تھا کہ ہمیں بوسٹر ڈوز بنانے کے لیے بڑے نہیں بلکہ معمولی اقدامات کرنا ہوں گے، جو ایک سے دو ہفتوں میں مکمل ہوجائیں گے ابھی اس حوالے سے ماہرین اہم معلومات کا انتظار کررہے ہیں جو دوا کی تیاری میں بہت زیادہ مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں