امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے اپ ڈیٹ شدہ کوویڈ ویکسین کو BA.2.86 ویریئنٹ کے خلاف موثر قرار دیا ہے۔
موڈرنا نے دعویٰ کیا ہے کہ کلینیکل ٹرائل کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی اپ ڈیٹ شدہ کوویڈ نائنٹین ویکسین ممکنہ طور پر کورونا وائرس کے انتہائی تبدیل شدہ BA.2.86 ذیلی قسم کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
اس ذیلی قسم نے انفیکشن کے دوبارہ سر اٹھانے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس کے شاٹ نے انسانوں میں BA.2.86 کے خلاف اینٹی باڈیز کو بے اثر کرنے میں 8.7 گنا اضافہ کیا ہے جس کا پتہ عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے ذریعے لگایا جا رہا ہے۔
موڈرنا کے متعدی امراض کی سربراہ جیکولین ملر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے خیال میں یہ وہ خبر ہے جو لوگ سننا چاہیں گے اور وہ باہر نکلنے کے لیے خدشات کو دور کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دستیاب ڈیٹا کو ریگولیٹرز کو یقین دلانے میں بھی مدد ملنی چاہیے۔
گزشتہ مہینے موڈرنا اور فائزر نے واضح کیا تھا کہ ان کی نئی ویکسین ابتدائی جانچ میں EG.5 کہلانے والی نئی ذیلی قسم کے خلاف موثر پائی گئی ہے۔