تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پرانی موٹر سائیکل کو جدید بنانا شہری کو مہنگا پڑ گیا

ریاض: سعودی انجینئرز نے اپنی پرانی موٹر سائیکل کو جدید بنایا تو اسے چور لے اڑے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی انجینئرز نے 8 ماہ قبل ہونڈا 50 سی سی پاور کی دباب (موٹر سائیکل) خرید کر اسے جدید بنایا تو چور موٹر سائیکل چرا کر فرا رہوگئے۔

گاڑی کو جدید بنانے والے انجینئر احمد الاحد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دکھ کے ساتھ بتایا کہ میری دباب ہونڈا 50 سی سی ہاتھ سے نکل گئی، اسے جدید شکل و صورت دی تھی اور اس کے بیشتر پرزے خود تیار کیے تھے۔

الاحمد نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ دباب کو نیا روپ دینے کے ایک، ایک مرحلے کی ویڈیو اور فوٹو گرافی کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 8 ماہ تک لاک ڈاؤن کے دور میں اسے جدید تر بنایا جاتا رہا تاہم 17 جنوری 2021 کو اسے دمام میں عمارت کے اندر سے چوری کرلیا گیا اور اس طرح میری خواہش ادھوری رہ گئی۔

سعودی انجینئر نے تصاویر میں دکھایا ہے کہ کس طرح انہوں نے دباب کے پرزے جمع کیے ایک، ایک پرزہ کس طرح لگایا گیا اور آخر میں دمام کی سڑکوں پر اس کا تجربہ کس طرح کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -