بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، مودی حکومت،اس کا میڈیا مختلف ممالک میں گھناؤنی کارروائیاں کرنے سے باز نہ آئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسزکی جانب 18 دسمبر کو بھارتی بلاگر زہاک تنویر کو گرفتار کیا گیا،ملزم کو سعودی مملکت کے مفادات کیلئے نقصان دہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
زہاک ایک بھارتی صحافی ہے جو آر ایس ایس، مودی کے حامی خیالات کیلئے پہچانا جاتا ہے، زہاک تنویر کو اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر سعودی حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔
زہاک نے سوشل میڈیا پر غزہ جنگ بندی، آزادفلسطین کی وکالت کرنے والوں پر تنقید کی تھی۔اس کے علاوہ بھارتی بلاگر نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کوداعش جیسی خطرناک تنظیموں میں شمولیت کے لئے اُکسایا۔
واضح رہے کہ مئی2020 میں یواے ای میں ہندو شیف، اسٹور کیپر، کیشئر کو اسلام مخالف بیانات پرنکالا گیا، قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
بےلگام اسرائیل کی سلامتی کونسل میں بھی دھمکیاں
بحرین کے اسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل راؤ کو اسلام مخالف بیانیے پر نوکری سے نکال دیا۔
اس کے علاوہ اپریل 2020 کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کیخلاف کمنٹس پر نوکری سے فارغ کیا گیا، عالمی سطح پر ہندوستان کا اسلام مخالف چہرہ بے نقاب ہونے کے باوجود ہندو انتہا پسند باز نہ آئے۔