بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’’مودی نے ہٹلر کے ریکارڈ توڑ دیے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک  نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ہٹلر کے ریکارڈ توڑ دیے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ  عالمی یوم امن پرمقبوضہ کشمیرمیں خون بہہ رہاہے، بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےہٹلرکے ریکارڈ توڑ دیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوم وجودہ حالات میں پاکستان کی ضرورت ہے، مودی نےکشمیرکوقبرستان میں تبدیل کردیا، کشمیراقوام متحدہ کےایجنڈے پر سب سےدیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر جلد آزاد ہوگا، مسجد نبوی میں شاہ محمود قریشی کی کشمیری نوجوان سے گفتگو

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نےتحریک آزادی کودبانےکے لیےحریت قائدین کو قیدکر رکھاہے مگر وہ کچھ بھی کرلے کشمیریوں کے حوصلے پسند نہیں ہوں گے۔ یاسین ملک کی اہلیہ نے عالمی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرے اور وادی میں ہونے والے مظالم کو فی الفور روکا جائے۔

آرٹیکل 370 کا خاتمہ

یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کر سکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم ہو جائے گی۔

بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

آرٹیکل کے خاتمے کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث ادویات، اشیائے خردونوش کی قلت پیدا ہوگئی جبکہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سمیت دیگر سروس بھی معطل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں