ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مودی کیخلاف الیکشن لڑنے والے کامیڈین کے کاغذات نامزدگی مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند کامیڈین شیام رنگیلا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی وارانسی سے جمع کروائے جہاں سے وہ 2014 اور 2019 کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔

کامیڈین شیام رنگیلا نے بھی آج آزاد امیدوار کی حیثیت سے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جسے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے بغیر وجوہات بتائے مسترد کیا گیا۔

- Advertisement -

شیام رنگیلا نریندر مودی جیسے آواز اور ان کی میمیکری کیلیے مشہور ہیں۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر کامیڈین نے اپنے بیان میں کہا کہ میں بہت مایوس ہوں۔

بی جے پی نے ایک اور مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا لیا

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ آپ نے حلف نہیں اٹھایا تو میں نے کہا کہ مجھے حلف اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

شیام رنگیلا کے مطابق فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ مجھے وارانسی سے نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دینی، میں مایوس ضرور ہوں لیکن حوصلہ بلند ہے۔

یاد رہے کہ کامیڈین کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے مین بھی مشکلات درپیش رہی تھیں جس پر انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں