اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارت میں الیکشن کی آمد پر مودی سرکار کا فالس فلیگ آپریشن کا پروپیگنڈا بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں انتخابات کی آمد پر نریندر مودی سرکار کا فالس فلیگ آپریشن کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ آپریشن کی خبر ’را‘ کے زیرِ انتظام سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ڈھکے چھپے الفاظ میں دی۔ معصوم قیدیوں کو بربریت کا نشانہ بنا کر الزام پاکستان پر لگانا مودی کا پرانا حربہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔ کشمیریوں پر کی جانے والی بربریت کو چھپانے کیلیے قیدیوں کو دہشتگرد دکھایا جائے گا۔ ممکنہ طور پر قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں دہشتگردی اور پاکستان سے دراندازی سے جوڑا جائے گا۔

مودی سرکار کے منصوبے کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل میڈیا بلیک آؤٹ کر دیا گیا جبکہ کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ کشمیری حریت پسندوں کی ہندوستانی قابض افواج کے جبر کے خلاف کاروائیاں جاری  ہیں۔

21 دسمبر کو حریت پسندوں نے سورنکوٹ میں بھارتی فوج پر حملہ کیا جس میں 5 بھارتی قابض فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز نے پونچھ اور راجوری کے معصوم عوام پر ظلم و بربریت کے پہار توڑ ڈالے۔

متعلقہ: ہندوستانی کسان مودی سرکار کے نشانے پر

بھارتی سکیورٹی فورسز نے تقریباً 80 سے زائد معصوم کشمیروں کو قید کیا، انہیں تھرڈ ڈگری غیر انسانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 معصوم اموات ہوئیں۔

حریت پسندوں کی بھارتی قابض فوج مخالف تحریک اور کارروائیوں سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ ماضی میں بھی الیکشن کامیابی کیلیے بالاکوٹ میں فالس فلیگ آپریشن اور پلوامہ ڈرامہ رچایا گیا۔

26 فروری 2019 کو ہندوستان کے جنگی طیارے بالاکوٹ پر حملہ آور ہوئے تھے۔ فروری 2019 کو  پلوامہ ڈرامہ کر کے الزام پاکستان پر لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ناکامیاں چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، مودی سرکاری عالمی سطح پر سکھوں کے قتل پر ہزیمت کا غصہ پاکستان پر نکالنا چاہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں