ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی مودی کی سربراہی میں قائم فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کمشیر میں مسلمانوں کو نماز عید ادا نہ کرنے دی۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور مودی کی سربراہی میں بی جے پی کی فاشسٹ حکومت نے عید الفطر کی نماز پر پابندی لگا کر مظلوم کشمیریوں کو نمازِ عید کی ادائیگی سے روک دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں نماز عید مرکزی عیدگاہ میں ادا کرنے نہیں دی گئی۔ سری نگر کی جامع مسجد میں بھی نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی۔
نمازع ید کی امامت سے روکنے کے لیے میر واعظ عمرفاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔
میر واعظ عمر فاروق نے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ مسلمانوں پر پابندیاں اور مذہبی مقامات سے روکنے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی کئی ریاستوں میں بھی سڑکوں اور چھتوں پر نماز عید کی ادائیگی پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔