اسلام آباد : صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کشمیر کانفرنس خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہا کیا، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جد وجہد کرنے والا کوئی دہشت گرد نہیں ہے۔
مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جدوجہد کرنے والا ہر نوجوان گھر وانوں کا دفاع کررہا ہے، بھارت نے برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں پر مظالم بڑھا دئیے۔
صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی کو دہشت گرد قرار دلانے کےلیے ہمیں باقائدہ مہم چلانی ہوگی، مودی سرکار 32 ہزار ہندووں کی کشمیر میں آباد کاری کررہی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ 7 دہائیوں میں 5 لاکھ سے زائدکشمیری شہید ہوچکے ہیں،نہتے کشمیری 12 لاکھ بھارتی فوج کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں، غیر مسلح کشمیری پاکستان کے لیے لڑ رہے ہیں۔
مسعود خان کا کہنا تھا کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے الحاق پاکستان کا اعلان کیا،کشمیریوں نے قرارداد الحاق پاکستان کے لیے جانوں کی قربانیاں پیش کیں۔