جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بھارت میں مودی حکومت مسلمانوں کونشانہ بنا رہی ہے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت مسلمانوں کو دانستہ نشانہ بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں مودی حکومت مسلمانوں کودانستہ نشانہ بنا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی کی کرونا پالیسی سے ہزاروں محصور،بھوک کا شکار ہوگئے ہیں،مودی سرکار ناقص کرونا پالیسی پر ردعمل کا رخ موڑنا چاہتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مودی حکومت کا اقدام ایسے ہے جیسا نازیوں نے یہودیوں کے خلاف کیا،مودی حکومت کے نسل پرستانہ ہندوتوا بالادستی نظریے کا ثبوت ہے۔

کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمان نسل کشی کی تیاری، بھارتی مصنفہ نے مودی کا چہرہ بے نقاب کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی حکومت کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے جزبات کو بھڑکا رہی ہے تاکہ مسلم نسل کشی شروع ہو۔

ارون دتی رائے کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت کی حکمت عملی پر دنیا کو نظر رکھنی چاہیے کیونکہ ملک میں مسلمانوں کے لیے صورت حال نسل کشی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں