The news is by your side.

Advertisement

مودی سرکار کا کشمیری شناخت مٹانے کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا، معید یوسف

اسلام آباد : معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو کشمیریوں کا بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوجائے گا اس کے باوجود بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈویژن معید یوسف شہریار آفریدی سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران چیئرمین کشمیر کمیٹی اور معاون خصوصی معید یوسف نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور عالمی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

معید یوسف نے کہا کہ مودی سرکار کا کشمیری شناخت مٹانے کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا، بھارت کے جارحانہ اقدامات کامیاب نہیں ہوسکتے۔

معاون خصوصی نیشنل سیکورٹی ڈویژن نے کہا کہ بھارت کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے، 5 اگست کو کشمیریوں کا بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوگا۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں