پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی شہری بھی مودی کی مکروہ پالیسیوں پر بول پڑے۔
بھارت کی ہندو خاتون نے مودی کا ایجنڈا بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی بہت بڑا جھوٹا ہے، کشمیر کے مسلمان اچھے ہیں اور سیاحوں کو مہمان سمھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی کے پاس عوام کی بہتری، خواتین کے تحفظ کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں، اس کے پاس صرف ہندو اور مسلم کو لڑانے کا ایجنڈا ہے۔
بھارتی خاتون نے کہا کہ مودی کی ناکامی کی وجہ سے چین نے ہمارے علاقوں پر قبضہ کرلیا، مودی کیسے پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے، اس کے لیے تیس سال چاہئیں۔
دوسری جانب رہنما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہےتویہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا اور نیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔
رہنما تحریک خالصتان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے لیے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے، وال چاکنگ میں کہا گیا ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں۔