مظفرآباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے یہ سب کوپتہ ہے، مودی کی سوچ برہمن سوچ ہےیہ خودکوبہت اعلیٰ سمجھتےہیں۔
آزاد کشمیر میں احساس پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والےشہریوں کی مشکلات کا علم ہے، ہمیں ایل اوسی پر رہنے والوں کی مدد کرنےکا موقع ملا ہے، ایل اوسی کےرہائشیوں کی مدد کرنے پر خوشی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایل اوسی کے رہائشیوں کو احساس ایمرجنسی پروگرام شروع کررہےہیں، احساس پروگرام کےذریعے1لاکھ38ہزار خاندانوں کو رقم دی جائےگی جب کہ 12لاکھ لوگوں کو آزاد کشمیرمیں ہیلتھ کارڈ دیا جائےگا جس کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جا سکےگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بھارت میں دیگر اقلیتوں پربھی ظلم کررہی ہے، بھارت میں عیسائیوں پربھی ظلم کیاجارہاہےٹارگٹ مسلمان ہیں، بھارت میں پڑھےلکھےاورسمجھدارہندوبھی سمجھ رہےہیں، ہم نے دنیا کو مودی اور آر ایس ایس کےظلم سےآگاہ کیا، رایس ایس نےنازی سوچ اپنارکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ رہےہیں80لاکھ لوگوں کوڈرا دھمکاکر دباؤ میں لائیں گے، کشمیریوں کی تحریک تیزی سےآگےبڑھ رہی ہے، کشمیری ہر روز مزیدمضبوط ہوتےجا رہے ہیں، مودی کےرویے اور آر ایس ایس سوچ سےمتعلق دنیاکوآگاہ کریں گے، پوری دنیاکوبتائیں گےبھارت مقبوضہ کشمیر اورمسلمانوں پرظلم کر رہا ہے۔