منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے سچ ہی کہا، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو مذاکرات کرنا ہوں‌گے، عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کو جنگی جنون کا جواب 27 فروری کو دے چکے، کشمیر کے معاملے پر  ٹرمپ نے سچ پر منبی بات کہی اب مودی سرکار کو مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سچ پرمبنی ہی بات کریں گے، کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو ظلم و ستم کر کے دبایا نہیں جاسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو ڈائیلاگ کی طرف آنا ہی ہوگا، وزارت خارجہ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ  کو خط لکھ کرتحفظات سے آگاہ کردیا، آج بھارت میں سیاسی انتشار ہے اور وہاں کی جماعتیں سلیکشن کے خلاف آوازیں اٹھا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: ’’جذبہ حقِ خودارادیت کا مقابلہ فوج بڑھا کر نہیں کیا جاسکتا‘‘

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مقبوضہ کشمیر کےمسئلےکوسنجیدگی سےدیکھ رہی ہے، ہم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اُن کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بھارت پاکستان کو کبھی بھی خوش حال نہیں دیکھ سکتا، کلبھوشن کی صورت میں بھارت کی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا اور دنیا کے سامنے آیا، اب مودی سرکار کو بھی امن کےساتھ معاملات حل کرنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے، بھارت یاد رکھے کہ فوجی دباؤسےکشمیریوں کی تحریک کو ختم کرنا کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں