نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گمراہ کن ٹوئٹ کیا ، جس میں اندرا گاندھی دور میں لگائی گئی ایمرجنسی کا سیاسی استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار پہلگام فالس فلیگ کے شواہد منظر عام پر لانے میں ناکام رہی اور عالمی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
فالس لیگ کی بنیاد پر کیے آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کی خفت مٹانے کیلئے مودی کا نیا ہتھیار سامنے آگیا۔
مودی کی ناکامیوں پر بھارتی عوام اور اپوزیشن نے تنقید کی لیکن مودی تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے مودی نے ایک نیا مدعا چھیڑ دیا۔
سیاسی ساکھ بچانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مودی کا گمراہ کن ٹوئٹ سامنے آیا، جس میں مودی نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اندرا گاندھی دور میں لگائی گئی ایمرجنسی کا سیاسی استعمال کیا۔
ٹوئٹ میں لکھا ‘1975-77 کی ایمرجنسی کے متاثرہ خاندان اپنےتجربات سوشل میڈیا پر شیئر کریں، ایمرجنسی کے دوران تاریک اورشرمناک دنوں کی حقیقت نوجوان نسل تک پہنچانا ضروری ہے۔
مودی سرکار کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ایمرجنسی کا حوالہ دینابی جے پی کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
مودی سرکار پر بڑھتےسوالات کی بدولت اندراگاندھی کی لگائی ایمرجنسی کا بیانیہ چھیڑ کر عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی، مودی عوام کے سامنےبھارت کی ناکامی اوررسوائی پر پردہ ڈالنےکیلئےاندرونی تضادات کو ہوا دے رہا ہے۔