جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’مودی ایسے بھاگے جیسے ابھینندن‘ ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کے بعد تنقید کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ 2023 کی فاتح آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو بھارتی وزیراعظم مودی ٹرافی تھماتے ہی اسٹیج سے اتر گئے ان کے اس رویے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان آ گیا۔

بھارت میں کھیلا گیا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کئی حوالوں سے یادگار رہے گا۔ میگا ایونٹ پہلی بار روایتی افتتاحی تقریب کے بغیر منعقد ہوا درمیان میں کئی تنازعات نے بھی گھیرا لیکن اختتامی تقریب میں بھارتی وزیراعظم کا اسٹیج پر سرد مہر رویہ شائقین کرکٹ کو برہم کر گیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

- Advertisement -

اختتامی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلوی وزیراعظم رچرڈ مارلس ورلڈ کپ ٹرافی فاتح ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو دینے کے لیے اسٹیج پر آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر مودی کا چہرہ مہمان نوازی والی گرمجوشی سے عاری اور انتہائی سرد مہر ہے۔ وہ ٹرافی پیٹ کمنز کو دینے کے بعد مصافحہ کرتے ہیں اور اس کے فوری بعد اسٹیج سے اتر جاتے ہیں۔

مودی کے اس سرد مہر رویے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے طوفان کھڑا کر دیا اور بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کی اختتامی تقریب اب تک کی سب سے عجیب تقریب تھی!

ایک صارف نے مذکورہ تقریب کا ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مودی بالکل خوش دکھائی نہیں دے رہے۔

 

ایک اور صارف نے مودی کے اس رویے کو تین سال قبل بھارتی پائلٹ ابھینندن کے پاکستان میں پکڑے جانے اور پھر رہائی سے جوڑے ہوئے کہا کہ مودی ایسے بھاگے جیسے ابھینندن۔

 

کسی نے اس کو شرمناک رویہ کہا تو کسی نے اسے افسوسناک کہا۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ اگر یہاں پیٹ کمنز کی جگہ روہت شرما ہوتے تو مودی کا رویہ دوسرا ہوتا۔

 

کئی صارفین نے بھارتی وزیراعظم کے اس رویے پر تبصرے کے لیے بالی ووڈ فلمز اور کارٹونز کا سہارا لیا۔

 

 

 

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں